تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کوئٹہ خود کش دھماکے کے اہم شواہد مل گئے، سی سی پی او

جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . کیپٹل سٹی پولیس آفیسرکوئٹہ عابد نوتکانی نے کہا ہے کہ میزان چوک سانحہ کی تحقیقات جاری ہیں، کچھ اہم شواہد مل گئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں جیونیوز سے گفتگو میں کہی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کی تین ٹیمیں اس واقعہ کی مختلف پہلووں سے تفتیش کررہی ہیں پولیس کو اس ضمن میں اہم شواہد ملے ہیں جس کے بعد پولیس نے کچھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،ان سے مختلف پہلووں پر تفتیش جاری ہے۔سی سی پی او کوئٹہ نے بتایا کہ میزان چوک خودکش حملہ آور کی شناخت کے لئے خون کا نمونہ اور جسم کے اجزا ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے لاہور بھجوادئیے گئے ہیں۔میزان چوک سانحہ کی تحقیقات کے حوالے سے سیکرٹری داخلہ بلوچستان کیپٹن(ر) اکبر درانی نے جیو نیوز کو بتایا کہ پولیس سی سی فوٹیج سے دھماکہ کے بعد فائرنگ کرنے والوں کی نشاندھی کررہی ہے اوراس ضمن میں جلد گرفتاریاں کی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.