5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیر نوکیلئے آرمی کو اہم کردار ادا کرنا ہے۔وزیر اعظم ہاوس اسلام آباد میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی جس میں سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ،جنرل کیانی نے وزیر اعظم کو آرمی کی جاری ریلیف اور ریسکیو آپریشن کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے آرمی کے افسران اور جوانوں کو سیلاب متاثرین کی امداد پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے لوگوں کو بروقت نکالنے کا بھرپور خیر مقدم کیا، آرمی چیف نے وزیر اعظم کو ملک کی مجموعی سلامتی کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی۔