5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سڑک عبور کرنے کیلئے سُنڈیوں کا17فٹ لمبا قافلہ
جنگ نیوز -
جوہانسبرگ . . . حال ہی میں جنوبی افریقا کے مشہور Kruger National Parkمیں انسانی آنکھوں کو ایک منفرد نظارہ دیکھنے کو ملا۔اس پارک سے ملحقہ سڑک سے گزرتی سیاحوں کی گاڑیوں کو اچانک بریک لگا نے کے بعد آگے بڑھنے کے لیے بیس منٹ انتظار کرنا پڑا۔ایسا نہیں تھا کہ وہاں سے کوئی وی آئی پی یا شاہی قافلہ گزر رہا تھا بلکہ 136سنڈیاں اپنا17فٹ لمبا قافلہ تشکیل دے کر خراماں خراماں سڑک عبور کررہی تھیں۔اس منفرد نظارے کو سڑک پر موجود تمام سواریوں نے دلچسپی سے دیکھا اور ان سنڈیوں کے سڑک عبور کرنے تک ٹریفک اپنی جگہ رُکا رہا۔