تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

حکومت تباہ کاریوں پر قابو پانے کیلئے قیادت فراہم کرے،عمران خان

جنگ نیوز -
لاہور....قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پانیکیلئے قیادت فراہم کرے اور ذمہ داریا ں تقسیم کرے۔ وہ لاہور میں ایم کے آرایف کی پکار کے تحت سیلاب متاثرین کیلئے امدادی چیک وصول کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ عمران خاں نے کہا کہ وہ ایک ایک گاؤں،اسکول اور صحت کے مرکز کی بحالی کیلئے تحریک شروع کر رہے ہیں۔اب تک پکار کے تحت60 کروڑ روپے اکٹھے ہوچکے ہیں جو صرف متاثرین کی بحالی پر خرچ ہوں گے۔اس موقع پر جرمنی میں پی ایچ ڈی کے طالب علم محمد عابد نے ڈھائی لاکھ روپے جبکہ دیگر افراد نے 23 لاکھ روپے کے امدادی چیک پیش کیے۔ عمران خاں کا کہناتھا کہ حکومت موجودہ حالات میں عدلیہ کو ہاتھ نہ لگائے ورنہ ایک اور عذاب مول لیگی، انہوں نے کہامفاد پرست دولت اور کرپشن چھپانے کے لئے عدلیہ کو نقصان پہنچارہے ہیں اگر عدلیہ کی آزادی کو گزند پہنچی تو سڑکوں پر نکل آئیں گے، انکا کہناتھا کہ اگر ان کی حکومت ہوتی وہ امریکی جنگ سے نکل کر90روز میں حالات پر کنٹرول کرلیتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.