تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

پاک آرمی نے ڈیرہ مراد جمالی سے لے کر ٹھل تک راستہ بحال کر دیا

جنگ نیوز -
راولپنڈی....پاک آرمی سدرن کمانڈ کی جانب سے سندھ اور بلوچستان کے درمیان متبادل راستہ ڈیرہ مراد جمالی سے لے کر ٹھل تک بحال کر دیا گیا ہے ۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی کی جانب سے ڈیرہ مراد جمالی،منگولی،گوٹھ جانی ،احمد پور ،دولت پور،گڑھی رحیم داد اور ٹھل تک سڑک کو بحال کر دیا گیا ہے ۔اس راستے پرپاک آرمی سدرن کمانڈ اورحکومت بلوچستان کے اشتراک سے مفت بس سروس سیلاب زدگان کی سہولت کے لئے شروع کی جارہی ہے ۔ جو بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار اور سندھ کے علاقے ٹھل کے درمیان چلائی جائے گی ۔ پاک ارمی سدرن کمانڈ کے انجینئرز اور سول گورنمنٹ کا عملہ ڈیرہ اللہ یار اور جیکب اباد کا درمیانی راستہ کھولنے کے لئے دن رات مصروف عمل ہیں جسے جلد بحال کر دیا جائے گا ۔آئی ایس پی ار کے مطابق پاک آرمی کی جانب سے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی امدادکا سلسلہ بھی جاری ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.