تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

دنیا کا سب سے تیز رفتار فرنیچر

جنگ نیوز -
لندن....برطانیہ سے تعلق رکھنے والے موجدPerry Watkinsکا نام پہلے ہی دنیا کی سب سے چپٹی اور چھوٹی گاڑی بنانے کی وجہ سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے تاہم اب وہ دنیا کے سب سے تیز رفتار فرنیچر کا ریکارڈ بھی بنانا چاہتے ہیں۔اسی ارادے کو عملی جامہ پہنانے کے لیےPerryنے جدید اور تیز رفتار انجن سے مزین ایک ایسا ڈائننگ ٹیبل ڈیزائن کیا ہے جو182میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔Perryاپنے اس منفرد صلاحیت والے میز کے ذریعے سابقہ تیز رفتار صوفے کے92میل فی گھنٹہ کی رفتار کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کرنے کے خواہشمند ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.