5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
بان کی مون سیلاب زدگان کی امداد کیلئے 17ستمبر کو نئی اپیل کریں گے
جنگ نیوز -
اسلام آباد....اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون، پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے رواں ماہ 17استمبر کومدد کی نئی اپیل اوراگلے ماہ تعمیر نو کی عالمی اپیل کریں گے۔ اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے اداروں کے نمائندوں نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایاکہ متاثرین کی مدد کیلئے ابتدائی طورپرچارسو59ملین ڈالرکی اپیل کی گئی تھی ، جس میں سے دوسو94 ملین ڈالرموصول ہوئے ہیں، انہوں نے بتایاکہ سیلاب زدگان میں شامل 19 فیصد افراد کو جلدی بیماریاں لاحق ہیں جبکہ 30 فیصد کو شیلٹر مل سکا ہے۔ یواین کے نمائندوں نے بتایا کہ پاکستان میں سیلاب زدگان میں سے 17 سوافراد فوت ہوچکے ہیں ۔