تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کوہاٹ :پولیس لائن میں دھماکے سے 18 افراد جاں بحق،50زخمی

جنگ نیوز -
کوہاٹ…کوہاٹ میں پولیس لائن کالونی میں ہونے والے دھماکے میں دبچوں، دو خواتین سمیت18افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہپچاس افراد زخمیہیں۔ دھماکے کی جگہ پر امدادی سرگرمیاں جار ی ہیں، جاں بحق زخمیوں میں زیادہ تر پولیس اہلکار اور ان کے خاندان کے لوگ شامل ہیں ،پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔ نچلے درجے کے اہلکاروں کے کوارٹروں میں سے پندرہ سے بیس کوارٹرز گر گئے ہیں ، کئی زخمیوں کو ملبے سے نکالا جارہا ہے۔دھماکا افطار کے فوراً بعد کیا گیا،جب خودکش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کو ہنگو روڈ پر واقع تھانے کے عقب میں پولیس لائن سے ٹکرا دیا۔پولیس کے مطابق دھماکے میں چارسو کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔کمشنر کوہاٹ خالد خان کے مطابق دھماکا افطار کے فورا بعد ہوا، اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔علاقے میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لائٹ جلا کر امدادی کام کیے جارہے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.