تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

اسکردو:لینڈ سلائڈنگ کے باعث 4 افراد جاں بحق

جنگ نیوز -
اسکردو…ضلع گھانچے کے نواحی گاؤں براہ میں لینڈ سلائڈنگ کے باعث 4 افراد جاں بحق اور شخص شدید زخمی ہوگیا۔۔جاں بحق چاروں افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں۔ کمشنر بلتستان ڈویژن ڈاکٹر ساجد چوہان کے مطابق لینڈ سلائڈنگ کے حادثے میں ہلاک ہونے والے چاروں افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ زخمی شخص محمد ابراہیم کو ڈسٹرکٹ اسپتال گھانچے منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ساجد چوہان نے بتایا کہ لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں 6 مکانات مکمل تباہ جبکہ انفراسٹرکچر اور نجلی املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ گاؤں میں لینڈ سلائڈنگ کے باعث متاثر ہونے والے خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرلیا گیا ہے۔ لینڈ سلائڈنگ کے مقام پر مقامی رضاکار، پولیس اور ریسکیو کے اہلکار امدادی کاررائیوں میں مصروف ہیں جبکہ انجمن ہلال احمر کی جانب سے بھی امدادی ٹیم اسکردوسے روانہ کردی گئی ہے۔ ضلع اسکردو اور گھانچے میں رواں ماہ کے دوران لینڈسلائڈنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 83 ہوگئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.