تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

ورک ویزا پر مقیم غیرملکیوں کی ویزا مدت میں توسیع

جنگ نیوز -
اسلام آباد…حکومت نے ورک ویزا پر مقیم غیرملکیوں کی ویزا مدت 1 سال سے بڑھا کر 2 برس کردی ہے ۔ سرمایہ کاری بورڈ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق ، چیئرمین بورڈ نے غیرملکیوں کے ورک ویزا کی مدت بڑھانے کیلئے وزیراعظم کو سفارش کی تھی اس پر وزیر اعظم نے ورک ویزا کی مدت دو برس کردینے کی منظوری دے دی ہے ، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سلیم مانڈوی والا نے بیان میں توقع ظاہر کی ہے کہ ورک ویزا کی توسیع سے ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.