تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کوہاٹ: پولیس لائن کالونی میں دھماکا، 21افراد جاں بحق،70زخمی

جنگ نیوز -
کوہاٹ …کوہاٹ کی پولیس لائن کالونی میں دھماکے سے21 افراد جاں بحق اور خواتین و بچوں سمیت70 افراد زخمی ہوگئے ۔کمشنر کوہاٹ خالد خان کے مطابق ہنگو روڈ پر واقع پولیس لائن کالونی میں افطار کے فوراً بعد دھماکا ہوا ۔ دھماکا اتنا زور دار تھا کہ پولیس لائن میں واقع20سے زائد کوارٹراور تقریباً30 دکانیں تباہ ہوگئیں جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ واقعہ کے بعد بجلی منقطع ہوگئی اورعلاقہ تاریکی میں ڈوب گیا جس سے امدادی کارروائیاں بری طرح متاثر ہوئیں ۔ زخمیوں اور لاشوں کو کوہاٹ کے مختلف اسپتالوں میں پہنچایا گیا اور کوہاٹ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جاں بحق ہونیوالوں میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے سے پہلے پولیس لائن میں ایک مشکوک گاڑی کو داخل ہوتے دیکھا گیا تھا ۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں تقریباً400 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.