تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

بلوچستان بارایسوسی ایشن کی اپیل پرعدالتی کاروائی کا بائیکاٹ

جنگ نیوز -
کوئٹہ…بلوچستان بارایسوسی ایشن کی اپیل پرزمان مری ایڈوکیٹ کے قتل کے خلاف صوبہ بھر میں آج عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا گیا۔ زمان مری ایڈوکیٹ کو 18اگست کو کوئٹہ کو ان کے دفتر سے گھر جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا۔ان کے اغوا کا سوموٹو نوٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے لیا تھا تاہم ان کی بازیابی نہیں ہوسکی۔ لاپتہ وکیل زمان مری کی نعش گذشتہ روز مستونگ سے لیویز کو ملی ۔ بلوچستان بار کونسل اوربلوچستان بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر زمان مری ایڈوکیٹ کے قتل کے خلاف یوم سوگ اورصوبہ بھر میں عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا گیا اور کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔بلوچستان بارایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی کچہری سے نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.