تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کوہاٹ:پولیس لائن کالونی میں دھماکا، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

جنگ نیوز -
کوہاٹ…کوہاٹ ہنگو روڈ کے قریب پولیس لائن کالونی میں دھماکا ہوا ہے،جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے، عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اتنا شدید نوعیت کا تھا کہ قریب کی عمارتیں گرگئی ہیں، جبکہ کافی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔کئی مکان زمیں بوس ہوگئے ہیں۔دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.