5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کوئٹہ:سیٹلائٹ ٹاون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،ایک ہلاک
جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سیٹلائٹ ٹاون کی گول مسجد کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت نہیں ہوسکی ہے