5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کوہاٹ :پولیس لائن میں دھماکے سے پانچ افراد جاں بحق، 30زخمی
جنگ نیوز -
کوہاٹ…کوہاٹ میں پولیس لائن کالونی میں ہونے والے دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق 30 زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کی جگہ پر امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں، زخمیوں میں زیادہ تر پولیس اہلکار اور ان کے خاندان کے لوگ شامل ہیں ،پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔نچلے درجے کے اہلکاروں کے 35سے 40کوارٹروں میں سے نصف سے زیادہ کوارٹرز گر گئے ہیں ، کئی زخمیوں کو ملبے سے نکالا جارہا ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔کمشنر کوہاٹ خالد خان کے مطابق دھماکا افطار کے فورا بعد ہوا، اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔علاقے میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لائٹ جلا کر امدادی کام کیے جارہے ہیں۔