تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سپریم کورٹ کا لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تنخواہ 7ہزار ماہانہ مقررکرنے کا حکم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے ملک بھر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کی کم از کم تنخواہ بڑھا کر سات ہزار روپے ماہانہ کرنے کاحکم دیاہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخارمحمدچوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی کم تنخواہوں اور غیر مستقل ملازمت کے مقدمہ کی سماعت کی ۔ایل ایچ ڈبلیوز نے بتایا کہ انہیں جون سے تنخواہ نہیں ملی ، پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنادینے پرحکومت نے ان کی ملازمت مستقل کرنے کاوعدہ کیا، اب تین ماہ گزرچکے ہیں لیکن اس پرعمل درآمدنہیں ہوا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کامعاملہ سنجیدہ ہے، پانچ ہزارتنخواہ تو گھریلو ملازم کو نہیں ملتی، عدالت نے عبوری ریلیف کے طور پر یکم ستمبر سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ماہانہ تنخواہ بڑھا کر7 ہزار روپے کرنے کاحکم دیاہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.