تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سیلاب سے50 لاکھ سے زائد لوگوں کا روزگار ختم ہوگیا، آئی ایل او

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اقوام متحدہ کے ادرے آئی ایل او کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث پچاس لاکھ سے زائد لوگوں کا روزگار ختم یا متاثر ہوا ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن نے فلاحی اور تعمیر نو کے کاموں میں بے روزگار ہونیوالے لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کرنیکی ضرورت پر زور دیا ہے۔ آئی ایل او نے متاثرین سیلاب کے تباہ شدہ آمدنی کے ذرائع دوبارہ بحال کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.