تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سیلاب زدگان کیلئے امداد،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اسی ماہ نئی اپیل کرینگے

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون، پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے اسی ماہ نئی اپیل اور تعمیر نو کے حوالے سے اگلے ماہ اپیل کریں گے۔ عالمی ادارہ صحت اور یو این ڈی پی کے نمائندوں نے اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ میں بتایاکہ متاثرین کی مدد کے لیے ابتدائی طورپر459 ملین ڈالرکی اپیل کی گئی تھی جس میں سے294 ملین ڈالرموصول ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ سیلاب زدگان میں سے19 فیصد افراد کو جلدی بیماریاں لاحق ہیں جب کہ صرف 30 فیصد کو ہی شیلٹر مل سکا ہے۔ یواین کے نمائندوں نے بتایا کہ سیلاب زدگان میں سے 17 سوافراد انتقال کرگئے ہیں ۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سترفیصد بچے اب بھی صحت اور دیگرسہولیات سے محروم ہیں جب کہ صاف پینے کی عدم دستیابی سے مشکلات روزبروز بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.