تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

جوہی میں ایف پی بند میں پڑنے والا شگاف85 فٹ چوڑا ہوگیا

جنگ نیوز -
دادو… ضلع دادو کی تحصیل جوہی میں ایف پی بند میں پڑنے والا شگاف85 فٹ چوڑا ہوگیا ہے۔ادھرضلع ٹھٹھہ کے ایم ایس بند کا تیرہ سو فٹ چوڑا شگاف پُر کرنے کے لئے اب تک کوئی اقدامات نہیں کئے جاسکے۔ضلع دادو کی تحصیل جوہی میں گاؤں میاں کنڈی کے مقام پرایف پی بند میں گزشتہ رات پڑنے والا15 کا شگاف85 فٹ چوڑا ہوگیا ہے۔ شگاف کے باعث بند سے ملحقہ متعدد دیہات اور کھڑی فصلیں زیر آب آگئی ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے شگاف پُر کرنے کے لئے اری گیشن کا عملہ اور مقامی افراد مرمت کے کام میں مصروف ہیں۔ ایم این وی ڈرین پر پانی کے دباؤ کے باعث پشتوں پر پڑنے والی دراڑیں مقامی افراد نے پُر کردی ہیں۔ جبکہ واپڈا کے عملے نے دراڑ زدہ پشتوں پربھاری مشینوں سے مٹی ڈالناشروع کردیا ہے۔دوسری طرف جوہی شہر کے باہر حفاظتی بند پر سیلابی پانی کا دباؤ بڑھنے کے باعث شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی بند پر مٹی اور پتھر ڈالنے کا عمل شروع کردیا ہے۔ میہڑ میں ممکنہ سیلاب کے باعث80 فیصد شہری نقل مکانی کرچکے ہیں۔ ضلع ٹھٹھہ کے ایم ایس بند میں پڑنے والا تیرہ سو فٹ چوڑے شگاف کو پرکرنے کا کام محکمہ آب پاشی نے اب تک شروع نہیں کیا۔ جس کے باعث سیلابی پانی تیزی سے لاڈیوں اور چوہڑ جمالی کی طرف بڑھ رہا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.