5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
لاہور کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھا بارش
جنگ نیوز -
لاہور. .. .. .. .. . بالائی پنجاب لاہور کے بیشتر علاقوں میں سحری کے وقت گرج چمک اورتیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے گرمی اورحبس کا زورٹوٹ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورکے علاقے جوہر ٹاؤن،شادمان، جیل روڈ، مسلم ٹاؤن،مال روڈ، ڈیوس روڈ اوردیگر مقامات پر سحری کے وقت پہلے ٹھنڈی ہوائیں چلیں اور پھر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی اور یہ سلسلہ وقفے وقفے سے ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ بارش سے شہر کینشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا جبکہ بعض علاقوں میں بجلی کی بندش سے روزے داروں اور نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک لاہور اور گردونواح کے علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔