5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
میران شاہ میں جاسوس طیارے کا حملہ،3افراد ہلاک
جنگ نیوز -
میران شاہ …میران شاہ میں جاسوس طیارے کے حملے تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔۔ذرائع کے مطابق میران شاہ میں غلام خان روڈ پر درگا منڈی میں جاسوس طیارے نے دو گھروں کو نشانہ بنایا۔ جاسوس طیارے سے گھروں پر دو میزائل داغے گئے۔ حملے میں تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ علاقے میں ابھی جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔