5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
انٹربینک:ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گرتی قدر سنبھل گئی
جنگ نیوز -
کراچی . . . انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 28 پیسے کی کمی، ٹریڈنگ کے دوران ایک ڈالر 85 روپے 70 پیسے کی سطح پر آگیا ۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق ہفتے کے آغاز سے جاری ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گرتی ہوئی قدر کا سلسلہ بدھ کو ختم ہوتے دیکھا گیا۔ ڈیلرز کے مطابق ایک ٹیلی کام کمپنی کی جانب سے سات کروڑ ڈالر کی رقم سرمایہ کاری کی مد میں آنے کے باعث روپے کی قر میں استحکام دیکھا گیا اور اور ٹریڈنگ کے دوران ایک ڈالر 85 روپے 70 پیسے کی سطح پر دیکھا گیا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 85 روپے 40 پیسے میں خریدا اور 85 روپے 50 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔