5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ڈیرہ بگٹی میں سیلاب زدگان کیلئے امدادی کیمپ کا قیام
جنگ نیوز -
ڈیرہ بگٹی . . . ڈیرہ بگٹی میں سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ایف سی بلوچستان اور ڈیرہ بگٹی کے عوام کی جانب سے امدادی کیمپ اور فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔بمبور رائفل ایف سی بلوچستان کی جانب سے ڈیرہ بگٹی میں سیلاب زدگان کے لئے لگائے امدادی کیمپ میں متاثرین سیلاب میں خوراک اور دیگر ضروری اشیا تقسیم کی گئیں۔۔اس موقع پر فری میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیاجہاں مریضوں مفت دوائیں فراہم کی گئیں۔