5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کوہاٹ دھماکے کے شہداء کو سپر د خاک کر دیا گیا
جنگ نیوز -
کوہاٹ . . . کوہاٹ کی پولیس لائنز میں گزشتہ روز ہونے والی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے ایک ہیڈ کانسٹیبل اور اس کے اہل خانہ کی میتوں کو اجتماعی نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا ۔ ہیڈکانسٹیبل زقران علی اور اس کے اہل خانہ کی میتوں کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ علی زئی میں ادا کی گئی ، دہشت گردی کے اس ایک اور بد ترین واقعہ میں زقران علی ، اس کی اہلیہ ساجدہ، بیٹی سمیرا، بیٹا وقاص اور بھتیجا نوازش جاں بحق ہوگئے تھے ، دھماکے میں زقران کا ایک اور بیٹا اور بیٹی شدید زخمی بھی ہوئے جو اسپتال میں زیر علاج ہیں ،، نماز جنازہ سے قبل امام نے خطاب بھی کی جس میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کو انسانیت کا پاس نہیں ہے اور یہ دہشت گرد اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں ، امام نے امن و امان حالات کے حوالے سے حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ،، پولیس لائنز کے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے تین دیگر افراد کی میتوں کی نماز جنازہ ، خدی زئی علاقہ میں ادا کی گئی۔