تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کوئٹہ:زمان مری ایڈووکیٹ کے قتل کے خلاف وکلا کا بائیکاٹ

جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . بلوچستان بارایسوسی ایشن کی اپیل پرکوئٹہ سمیت صوبے بھر میں زمان مری ایڈووکیٹ کے قتل کے خلاف وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ بلوچستان بارایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری امین اللہ کاکڑ نے جیو نیوز کوبتایاکہ بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر زمان مری ایڈوکیٹ کے قتل کے خلاف یوم سوگ اورصوبہ بھر میں عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گاہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں کوئی بھی وکیل پیش نہیں ہوگا زمان مری ایڈوکیٹ کو 18اگست کو کوئٹہ میں ان کے دفتر سے گھر جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا۔ان کے اغوا کا سوموٹو نوٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے لیا تھا تاہم ان کی بازیابی نہیں ہوسکی۔ لاپتہ وکیل زمان مری کی نعش گذشتہ روز مستونگ لیویز کو ملی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.