تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

زیریں سندھ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کا امکان

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . پنجاب اور ملک کے بالائی علاقوں میں کئی مقامات پر بارش دینے والا موسمی سسٹم موجود ہے جبکہ زیریں سندھ کے بعض مقامات اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی آج شام اور رات کو بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بالائی پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی ، سب سے زیادہ بارش جہلم میں 26 ملی میٹر رکارڈ کی گئی ، لاہور 21 ملی میٹر، سیال کوٹ 20، سرگودھا 15، میاں والی 10، اسلام آباد اور گلگت میں 3 ملی میٹر بارش ہوئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے کئی اضلاع ، کشمیر ، ہزارہ ڈویژن اور زیریں سندھ کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ،، ان اضلاع اور ڈویژنز میں راول پنڈی،لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، بہاول پور، فیصل آباد ملتان ،ملاکنڈ، کوہاٹ، ڈی آئی خان شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.