تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سانحہ سیالکوٹ:سابق ڈی پی او سمیت ملزمان7دن کیلئے ریمانڈ پر جیل میں

جنگ نیوز -
گوجرانوالہ . . . گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رانانثار احمد نے سابق ڈی پی او وقار چوہان سمیت 6 ملزمان کو مزید 7 روزہ جوڈیشل رمانٹ پر جیل بھیج دیا ہے۔۔عدالتی ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق ڈی پی وقار چوہان سمیت ساتوں پولیس اہلکاروں کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں پیش کیا گیا۔ سانحہ سیالکوٹ میں گرفتارہونے والے اے ایس آئی وارث کو ایک دن کے لئے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ جبکہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج رانا نثار احمد نے ملزم شفیق عرف فوجی کے ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے پولیس حکم دیا ہے کہ ملزم شفیق کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ اس موقع پر عدالت میں سابق ڈی پی او وقار چوہان کی رہائی کے لئے ضمانت کی درخواست بھی دائر کردی گئی تاہم سانحہ سیالکوٹ کیس میں گرفتار سابق ڈی پی او وقار چوہان کی ضمانت کی درخواست 14 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔ وقار چوہان کے والد نے جیونیوز سے گفت کرتے ہوئے کہا کہ انکا بیٹا بے گناہ ہے۔ سانحہ سیالکوٹ کی تفتیشی ٹیم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ تفتیشی ٹیم ایمانداری سے اپنا کام کر رہی ہیں اور انہیں ان پر پورا یقین ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ انکا میڈیا ٹرائل نہ کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.