5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
مہمند ایجنسی :سابقہ سینیٹر کے گھر پر بارودی سرنگ کے دھماکے
جنگ نیوز -
پشاور . . . مہمند ایجنسی کی تحصیل خوئی زئی میں سابقہ سینیٹر کے گھر پر بارودی سرنگ کے دو دھماکوں میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ جبکہ ایک سرنگ کو ناکارہ بنادیا گیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم شدت پسندوں نے تحصیل خوئی زئی کے علاقے فقیر آباد میں سابق سینیٹر عبدالرحمان فقیر کے حجرے میں 3 بارودی سرنگیں نصب کی تھیں جس میں سے دو زوردار دھماکے سے پھٹ گئی۔سرنگ کے دھماکوں میں خاصہ دار اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ جبکہ تیسری بارودی سرنگ کو خاصہ دار اہلکاروں نے ناکارہ بنادیا۔ واقع کے بعد زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال غلنئی منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ ایجنسی بھر میں سیکیورٹی کے انتظامات بڑھادیئے گئے ہیں اور تمام چیک پوسٹوں پر سخت چیکنگ جاری ہے۔