5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی:شہید ملت روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،پولیس اہلکار زخمی
جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی میں شہید ملت روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق شہید ملت روڈ پر ناھید سپر مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو زخمی کردیا،جس کی شناخت 48 سالہ اللہ وسایا کے نام سے ہوئی ہے،،زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔