5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سلمان خان ’دبنگ‘ کی تشہیر کے دوران مداحوں میں پھنس گئے
جنگ نیوز -
ممبئی . . . بالی وڈ کے بیڈ بوئے سلمان خان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے جب حال ہی میں وہ اپنی نئی فلم دبنگ کی تشہیر کے موقع پر ی حیدرآباد دکن میں ہزاروں مداحوں کے بیچ پھنس گئے۔معاملہ گھمبیر ہوتے ہوتے رہے گیا جب سلمان خان کے محافظوں اور مداحوں کے درمیان گرما گرمی ہوگئی۔ذرائع کے مطابق سلمان نے اپنی گاڑی تک پہنچنے کے لیے لوگوں کو دھکیلا بھی۔تاہم اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔اس سے پہلے سلمان خان کی فلم ویر کی ریلیز سے پہلے بھی حیدرآباد میں ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔اس بار سلمان خان کے ساتھ دبنگ میں کام کرنے والی اداکارہ سوناکشی سنہا بھی وہاں موجود تھیں۔ سوناکشتی سنہا ماضی کے مشہور اداکار شتروگن سنہا کی بیٹی ہیں۔دبنگ میں سلمان خان اور سوناکشی کے علاوہ ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ آروڑھا خان ،سونو سود، ونود کھنہ اور ڈمپل کپاڈیہ بھی کام کررہے ہیں۔دبنگ 10 ستمبر کو ریلیز کی جارہی ہے۔