5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
یو ایس اوپن میں رافیال نڈال کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری
جنگ نیوز -
نیویارک . . . ٹاپ سیڈ رافیال نڈال کایو ایس اوپن میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، ہموطن فیلیسیانو لوپیز کو شکست دے کر وہ کوارٹڑ فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔نیویارک میں جاری ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ میں اسپین کے رافیال نڈال نے یکطرفہ مقابلے کے ہم وطن فیلیسیانو لوپیز کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی، انکی جیت کا اسکور چھ تین، چھ چار اور چار رہا، دوسری جانب سوئٹزرلینڈ کے اسٹینی سلاس واورینکا ، روس کے میخائل یوزنہی اور اسپین کے فرنانڈو ورڈاسکو بھی کامیابی کے بعد کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں، خواتین ایونٹ میں دفاعی چیمپین بیلجئم کی کم کلائسٹرز اور امریکہ کی وینس ولیمز کوارٹر فائنل میں کامیابی کے بعد سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔