5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کوئٹہ:میزان چوک حملے کے الزام میں20افراد زیر حراست
جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . کوئٹہ میں میزان چوک خودکش حملہ میں ملوث ہونے کے الزام میں 20افراد کو حراست میں لیا گیاہے جن سے تفتیش جاری ہے جبکہ خود کش حملہ آور کی شناخت کیلئے نمونے ڈی این ٹیسٹ کیلئے بجھوادیئے گئے ہیں۔پولیس کے ایک سینئراہلکار نے بتایا کہ پولیس کی تین ٹیمیں اس واقعہ میں گرفتارمشتبہ افراد کو نامعلوم مقام پرمنتقل کرکے ان سے مختلف پہلووں پر تفتیش کر رہی ہے امید ہے جلد کامیابی ملے گی انھوں نے کہا کہ خودکش حملہ آورکی شناخت کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے نمونے بھجوائے گئے ہیں۔دھماکے کے بعد فائرنگ کے واقعہ سے متعلق انھوں نے کہاکہ پولیس فائرنگ کرنے والوں کی نشاندھی کررہی ہے اوراس ضمن میں جلد گرفتاریاں کی جائیں گی۔