تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

عید پر دہشت گردی کا خطرہ ہے، عوام تعاون کریں، کور کمانڈر پشاور

جنگ نیوز -
پشاور . . . کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل آصف یاسین نے کہا کہ اورکزئی ایجنسی کو 75 فیصد کلیئر کردیا گیا ہے، اور کوہاٹ حملے میں ملوث دہشتگردوں کا 48گھنٹے میں سراغ لگا لیں گے۔ کوہاٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل آصف یاسین نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف تمام ممکنہ وسائل استعمال میں لارہے ہیں۔ عوام دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی فورسز کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد براہ راست قبائلی علاقوں سے آ کر حملے نہیں کر سکتے۔ بلکہ یہ دہشت گرد کسی نہ کسی گھر میں پناہ ضرور لیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اورکزئی ایجنسی میں دہشت گردوں سے 75 فیصد پاک کردیا گیا ہے اور کوہاٹ میں دہشت گردی کرنے والوں کا 48 گھنٹے میں سراغ لگالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ حملے انٹیلی جنس کی ناکامی نہیں ہے۔ دہشت گرد مایوس ہو کر خواتین اور بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے۔ عوام مشکوک سرگرمیاں دیکھیں تو فوراً سیکیورٹی فورسز کو آگاہ کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.