5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
چوری شدہ سینکڑوں تاریخی و قیمتی نوادرات واپس عراق پہنچ گئے
جنگ نیوز -
بغداد . . . 2003 میں عراق پر امریکی حملے کے بعدعراق کے عجائب گھر اور اثار قدیمہ کی مختلف سائٹس سے چرائے جانے والے سینکڑوں تاریخی و قیمتی نوادرات واپس عراق پہنچ گئے۔جن میں چار ہزار چار سو سال پرانا سمیری بادشاہ کا مجسمہ بھی شامل ہے۔ سمیری بادشاہ کا یہ چار ہزار چار سو سال پرانا مجسمہ 1920 کی دہائی میں عراق کے شہر اڑ میں دریافت کیا گیا تھا۔جس کو 2003 میں عراقی قومی عجائب گھر سے چرایاگیا تھا۔تاہم عجائب گھر سے صرف قدیم اشیا غائب نہیں ہوئیں تھیں۔ان میںchrome-plated AK-47 بھی شامل ہے جس کے موتی کے دستے پر صدام حسین کی تصویر بنی ہوئی ہے۔اس اے کے 47 کو 2003 میں امریکی فوجی مال غنیمت کے طور پر لے گیا تھا۔