تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سیلاب سے بہت تباہی ہوئی، کسی کو قومی مفاد کا خیال نہیں، جسٹس شریف

جنگ نیوز -
لاہور . . . لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ہیں کہ میڈیا جس طرح سیلاب زدعلاقوں اورسیلاب زدگان کی حالت زارکی کوریج دکھارہا ہے لگتاہے کہ وہاں دونمبریاں کی جارہی ہیں اورکسی کوقومی مفادکاکوئی خیال نہیں ۔عدالت نے یہ ریمارکس سیلاب زدگان کی امداد کے لئے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی تجویز پر قومی کمیشن قائم کرنے میں تاخیر کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران دئیے ۔وفاقی حکومت کی طرف سے عدالت کو بتایاگیاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر سیلاب زدگان کی امداد اوربحالی کے لئے نیشنل اوورسائٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ کونسل قائم کردی ہے اورچاروں صوبائی وزرا اعلی کو کونسل کے لئے دودونام بھیجنے کاکہاہے ۔حکومت کی طرف سے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے اب تک کی جانے والی کارروائیوں سے بھی آگاہ کیاگیا۔درخواست گزارعارف گوندل ایڈووکیٹ نے وفاقی حکومت کے جواب پر اعتراض اٹھایااورکہاکہ حکومت عدالت سے جھوٹ بول رہی ہے سیلاب زدگان بھوک اوربیمایروں سے مررہے ہیں ان تک کوئی امداد نہیں پہنچ رہی ۔اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ سب دونمبریاں ہورہی ہیں قومی مفاد کاکسی کوخیال تک نہیں ۔عدالت نے درخواست گزار کوہدایت کی کہ وہ وفاقی حکومت کے جواب پر اپنے اعتراضات تحریری طورپیش کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.