5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کے سودے74ڈالر فی بیرل سے بھی گر گئے
جنگ نیوز -
سنگاپور . . . ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کے سودے 74 ڈالر سے نیچے ٹریڈ ہو رہے ہیں۔ نیو یارک مرکنٹائل ایکس چینج میں خا م تیل اکتوبر کے سودے 40 سینٹس کمی کے بعد 73 ڈالر 69 سینٹس پر ٹریڈ ہوئے جب کہ لندن برینٹ نارتھ سی کروڈ اکتوبر کے سودے 45 سینٹس کمی کے بعد 77ڈالر 29 سینٹس پر ٹریڈ ہوئے ایشیائی اسٹاک مارکیٹ کی خراب ابتدا کے باعث تیل کے سودوں میں کمی دیکھی گئی۔