5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
انسان کی خوشیوں کا آمدنی سے براہ راست تعلق ہے،جدید تحقیق
جنگ نیوز -
جکارتا . . . فارن ڈیسک . . . انسان کی خوشیوں کا اس کی آمدنی سے براہ راست تعلق ہے،75ہزار ڈالر سالانہ سے کم آمدنی والے لوگ ناخوش رہتے ہیں۔ جکارتا پوسٹ نے نیشنل اکیڈمی آف سائنس کی تحقیق کے حوالے سے بتایا کہ 75ہزار ڈالر سے زیادہ آمدنی کا خوشی کے جذبات سے گہرا تعلق ہوتا ہے۔2008اور2009کے درمیان کیے گئے4لاکھ50ہزار امریکیوں پر سروے سے یہ بات سامنے آئی کہ خوشی کا احساس اچھی آمدنی والے افراد کو زیادہ ہوتا ہے اور یہ کہ75ہزار ڈالر سے زیادہ آمدنی کا احسا س ان کو مزید خوش رکھتا ہے تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ روزانہ خوشی کے لمحات میں زندگی گزارتے ہیں ،البتہ اس سے ان کی مجموعی زندگی خوش وخرم گزرتی ہے۔