5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
طاہر محمودسیکوریٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن کے کمشنر رجسٹرار مقرر
جنگ نیوز -
کراچی . . . سیکوریٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن کے تیسرے کمشنر کا تقرر کردیا گیا ہے اور طاہر محمود کو کمشنر رجسٹرار بنا دیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ طاہر محمود کو ایس ای سی میں کمشنر بنانے کی سمری مارچ میں وزیر اعظم کو بھیجی گئی تھی۔ سمری کی منظوری کے بعد طاہر محمود کو کمشنر رجسٹرار بنا دیا گیا ہے۔ اس طرح ایس ای سی پی کا تین رکنی ایپلٹ بنچ اب قائم ہوسکتا ہے۔ اس سے پہلے سیکوریٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن کے صرف دو کمشنر تھے جن میں چیئرمین سلمان شیخ اور کمشنر آصف حسین شامل تھے۔