تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

نیپال سے تعلق رکھنے والے شخص کا سب سے پستہ قد ہونے کا دعویٰ

جنگ نیوز -
نیویارک . . . نیپال سے تعلق رکھے والے نوجوان نے دنیا کے سب سے پست قامت شخص ہونے کا دعوی ٰ کر دیا ۔امریکا کے فریک شو میوزیم Ripley,s Belives it or not کی جانب سے دعوت ملنے پر دنیا کا سب سے چھوٹے قد کا دعوے دار 17 سالہ نیپالی کیگندرا تھاپا ماگر نیویارک پہنچ گیا ۔ٹائم سکوائر پہنچنے پراس کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے لوگوں کا ہجوم لگ گیا۔ کیگندرا کا قد 22 انچ ہے اوروزن 5 کلو گرام ہے ۔ وہ ایک ننھے منے معصوم سے بچے جیسا دکھائی دیتاہے جبکہ گزشتہ ہفتے گنیز بک آف ورلڈ رکارڈ نے کولمبیا کے 24 سالہ شخص کو دنیا کا سب سے چھوٹا شخص قرار دیا ہے جس کا قد 27.46 انچ اور وزن 10 کلو گرام ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.