تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

چلی:کان میں پھنسے ملازمین کیلئے فٹ بال میچ دیکھنے کے انتظامات

جنگ نیوز -
سان تیاگو . . . لاطینی امریکا میں فٹ بال کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ زمین میں دو ہزار پانچ سو فٹ اندر پھنسے ہوئے چلی کے 33 کان میں کام کرنے والوں کے لیے چلی اور یوکرین کے درمیان ہونے والا فٹ بال میچ دیکھنے کے انتظام کیے گئے۔امدادی ٹیموں نے کان کے اندر ایک چھوٹا سا پروجیکٹر بھیجا تاکہ پھنسے افراد فٹ بال میچ دیکھ سکیں۔انہوں نے پروجیکٹر کے ذریعے پچاس اسکوائر انچ کی دیوار پر میچ دیکھا۔جبکہ چلی یہ میچ ہار گیا تاہم زمین میں پھنسے افراد کو خوشی کے چند لمحے مل گئے۔انہوں نے میچ کے دوران خوب شور مچایا اور قومی پرچم لہرائے۔یہ افراد کان میں تقریبا ایک ماہ سے زائد عرصے سے پھنسے ہوئے ہیں تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ان کو نومبر تک نکال لیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.