تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

موغادیشو،حکومت کے خلاف حملو ں میں230شہری ہلاک

جنگ نیوز -
جینیوا . . . فارن ڈیسک . . . موغادیشو میں مرنے والوں شہریوں کی تعداد230تک پہنچ گئی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے’اے ایف پی‘ کے مطابق گزشتہ دو ہفتے سے انتہا پسند تنظیم الشباب نے حکومت کے خلاف حملوں کا ٓغاز کیا ہوا ہے جس میں230شہری جاں بحق اور23ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔خبر رساں ادارے نے اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے حوالے سے خبردار کیا کہ صومالیہ کے دارالحکومت میںآ ئندہ حالات مزید خراب ہونے کاا ندیشہ ہے۔ القاعدہ کی پشت پناہی میں الشباب دارالحکومت پر کنٹرول کرنے کے لیے حکومت کے خلاف برسر پیکار ہے۔اس وقت کینیا میں3لاکھ 38ہزار صومالی پناہ گزین ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.