تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سندھ کی 50%متاثرہ زمین کاشت کے قابل نہ رہی،ڈاکٹر قیصر بنگالی

جنگ نیوز -
کراچی . . . سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 50 فیصد زمین آئندہ ربیع کی فصل کاشت کرنے کے قابل نہیں ہوگی اور ضروری اشیا درآمد نہ کی گئیں تو صوبے میں غذائی بحران پیدا ہوجائے گا۔ یہ بات وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے ترقیات و منصوبہ بندی ڈاکٹر قیصر بنگالی نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران کہی۔ اان کا کہنا تھا کہ سندھ میں آیندہ سیزن میں گندم، ٹماٹر، دالیں، سبزیاں اور مرغی کی پیداوار متاثر ہوگی جو غذائی قلت اور مہنگائی کا باعث بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے ضلعوں کشمور، شکار پور، جیکب آباد، شہداد کوٹ، دادؤ، لاڑکانہ اور ٹھٹھہ کا 50 فی صد رقبہ اپریل 2011 تک قابل کاشت نہیں ہوگا۔ ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا کہ ملک میں سیلاب ڈیموں اور بیراجوں کی وجہ سے آیا کیونکہ یہ انہوں نے پانی کا راستہ تنگ کیا۔ انہوں نے بتایاکہ مشترکہ مفادات کی کونسل میں نئے ٹیکس لگانے، ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات کم کرنے پر غور کیا گیا ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل میں طے پایا ہے کہ جتنا فنڈ وفاق دے گا اتنا ہی صوبوں بھی جاری کریں گے ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں 5 سے 6 لاکھ لوگ آیندہ 4ماہ تک کیمپوں میں رہیں گے کیونکہ ان کی زمین پر پانی کا مکمل انخلا نہیں ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.