5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
مختلف بیراجوں اور ڈیموں میں پانی کی صورتحال
جنگ نیوز -
لاہور . . . کوٹری بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے تاہم پانی کی سطح مسلسل کم ہورہی ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق کوٹری بیراج پر پانی کی آمد6 لاکھ10 ہزار884 کیوسک اور اخراج5 لاکھ87 ہزار239 کیوسک ریکارڈکیا گیا ہے، گڈوبیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی آمد3 لاکھ5 ہزار463 کیوسک اور اخراج2 لاکھ90 ہزار196 کیوسک ریکارڈکیا گیا ہے، سکھربیراج پر پانی کی آمد2 لاکھ90 ہزار54 کیوسک اوراخراج2 لاکھ43 ہزار804 کیوسک ریکارڈکیا گیا ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تونسہ کے مقام پر پانی کی آمد2 لاکھ66 ہزار966 کیوسک اور اخراج2 لاکھ60 ہزار966 کیوسک ریکارڈکیا گیا ہے۔چشمہ کے مقام پر پانی کی آمد2 لاکھ48 ہزار514 کیوسک اور اخراج2 لاکھ43 ہزار514 کیوسک ریکارڈکیا گیا ہے۔پنجند کے مقام پر پانی کی آمد62 ہزار920 کیوسک اوراخراج49 ہزار870 کیوسک کیا گیا ہے۔تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ68 ہزار اور اخراج ایک لاکھ78 ہزار کیوسک جبکہ منگلا کے مقام پر پانی کی29 ہزار700 کیوسک اور اخراج27 ہزار44 کیوسک ریکارڈکیا گیا ہے۔