تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا سب سے بڑا تبادلہ مکمل

جنگ نیوز -
نئی دہلی . . . فارن دیسک . . . پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا تاریخ کا سب سے بڑا تبادلہ مکمل ہوا،142بھارتی قیدیوں کی رہائی کے ساتھ دو ملکی تاریخ کی سب سے بڑی رہائی دیکھنے میں آئی، جب کہ بھارت کی جیلوں میں902پاکستانی ابھی بھی قید ہیں۔ بھارتی اخبار’دی ہندو‘ کے مطابق 142بھارتی قیدیوں کا گروپ بھارت کی سرحد پر پہنچا۔اس گروپ کے442 بھارتی ماہی گیر غلطی سے پاکستانی سمندری حدود عبور کر گئے تھے۔ ایسے بے گناہ شہریوں کی رہائی کے لیے گزشتہ برس31اگست کو پاکستان سپریم کورٹ میں انسانی حقوق کی دو تنظیموں نے درخواستیں دائر کی مگر حکومت پاکستان نے اس درخواست کو اہم نہیں جانا، جس پر سپریم کورٹ کے حکم کے تحت یہ رہائی ممکن ہوئی ،تاہم ابھی بھی128بھارتی قیدیوں کو پاکستان میں مقدمے کا سامنا ہے۔پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق بھارت کی جیلوں میں اس وقت902پاکستانی قید ہیں جن میں71اپنی سزا کی مدت پوری کر چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.