تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

بالی وڈ اداکارہ کم شرما نے کینیا میں خفیہ طور پر شادی کرلی

جنگ نیوز -
ممبئی . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . یش راج فلمز کے بینرز تلے بننے والی فلم”محبتیں“ سے بالی وڈ میں اپنی آمد کا اعلان کرنے والی اداکارہ کم شرما نے ایک افریقی نژاد بزنس مین سے خفیہ طور پر شادی کرلی۔ ذرائع کے مطابق کم شرما کی شادی دو ہفتہ قبل کینیا کے شہر ممباسا میں بزنس ٹائی کونAli Punjani سے انجام پائی۔ اس تقریب میں بالی وڈ کی معروف شخصیات کو مدعو نہیں کیا گیا بلکہ کم شرما اور علی پنجانی کے صرف قریبی دوست اور اہلِ خانہ شادی کی تقریب میں موجود تھے۔بالی وڈ اداکاراؤں کی جانب سے اس طرح کی شادیاں کوئی حیرت کی بات نہیں تاہم کم شرما کی شادی میں حیرت کی بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کے اس اہم ترین موقع پر اپنی بہترین دوست پریتی جہانگیانی(Preeti Jhangiani) جنہوں نے ان کے ساتھ فلم محبتیں سے اداکاری کا آغاز کیا تھا، کو بھی مدعو نہیں کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کم شرما اپنی شادی کے موقع پر بہت خوش نظر آرہی تھیں،شاید یہی وجہ ہے کہ اس خوشی میں وہ اپنی بہترین دوست کو شریک کرنا بھول گئیں۔ کہیں انہیں پریتی سے کوئی خدشہ تو نہیں تھا!

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.