تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

’سیلینیم‘ سے بھرپور غذا مثانے کے سرطان سے محفوظ رکھتی ہے،ماہرین

جنگ نیوز -
لندن . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روز مرہ غذا میں سیلینیم (Selenium)کی مقدار بڑھانے سے مثانے کے سرطان سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ Cancer Epidemiology, Biomarkers & Prevention نامی جرنل میں شائع تحقیق کے مطابق جن بالغ افراد میں سیلینیم (Selenium)کی مقدار کم ہوتی ہے ان میں مثانے کے سرطان پیدا ہونے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے۔ سیلینیم (Selenium) معدنیات کی وہ قسم ہے جو مٹی میں پائی جاتی ہے۔ عام طور سے زیادہ سیلینیم (Selenium) والی غذائیں ان علاقوں سے حاصل کی جاتی ہیں جہاں جانور اورپودے سیلینیم (Selenium)والی زمین پر اگتے، پھلتے پھولتے ہیں۔ برازیل میں اگنے والے چنوں میں سیلینیم (Selenium)کی خاصی مقدار پائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.