تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

برطانیہ: 137سال پرانا ٹینس کورٹ

جنگ نیوز -
برمنگھم . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . برطانیہ کے شہر برمنگھم کے ’اگبیسٹن آرچری اینڈ لان ٹینس‘ کو دنیا کا سب سے پرانا ٹینس کورٹ مانا جاتا ہے جہاں آج بھی ٹینس میچ منعقد کیے جاتے ہیں۔اس کورٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 137سال پرانے اس لان کے 6 کورٹس میں ٹینس کے لاتعداد میچ کھیلے جاچکے ہیں۔1873ء میں کلب کے لان میں قائم کیے گئے یہ کورٹس سوائے انچ دو انچ کی تبدیلیوں کے تاحال اُسی اچھی اور اصلی شکل میں موجود ہیں۔ دنیا بھر میں موجود تمام ٹینس کورٹس میں ان کا شمار سب سے پرانے کورٹس میں ہوتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.