5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
فرانس،ملازمتوں کے نئے حکومتی قانون کے خلاف مکمل ہڑتال
جنگ نیوز -
پیرس . . . رضا چوہدری . . . فرانس حکومت کی طرف سے ملازمتوں کے متلق بنائے گئے نئے قانون کے خلاف ٹریڈ یونین کی کال پر منگل کے روز مختلف سرکاری، نیم سرکاری اداروں اور اسکولوں کالجوں وغیر ہ میں مکمل ہڑتال کی گئی، ہڑتال کی وجہ سے عوام کو سخت پرشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گذشتہ روز بھی فرانس میں بعض افراد نے پولیس کے ایکشن کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے جلوس نکلا تھا۔ تاہم ہڑتالوں کے باوجود بھی فرانسیسی حکومت اپنے ایجنڈے پر کار بند ہے اور احتجاج کا کوئی نوٹس لینے کیلئے تیار نظر نہیں آتی۔