5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
شمالی وزیرستان میں جاسوس طیاروں کے2 میزائل حملے،10ہلاک
جنگ نیوز -
میرانشاہ . . . شما لی وزیرستان میں جاسوس طیاروں کے دو میزائل حملوں میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ کے سرحدی علاقے درگاہ منڈی میں جاسوس طیاروں سے دو گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں دو میزائل داغے گئے جس میں 6 افراد موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ میزائل حملے کا نشانہ بننے والے دونوں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔ جاسوس طیارے سے دوسرا حملہ دتہ خیل روڈ پر امبور شگا میں کیا گیا جہاں ایک گاڑی پر دو میزائل داغے گئے۔ حملے میں چار افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔