تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

ذوالفقار مرزا کی عید سادگی سے منانے کی تلقین

جنگ نیوز -
کراچی . . . وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر زوالفقار مرزا نے کہا ہے اس مرتبہ عید اور روایتی عید ملن پارٹیاں انتہائی سادگی سے منائی جائیں گی ۔صوبائی وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر زوالفقار علی مرزا نے سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سندھ کو ہدایات جاری کی ہیں اس دفعہ سندھ بھر میں عید الفطر کی تمام تقریبات اور روایتی عید ملن پارٹیاں انتہائی سادگی سے منائی جائیں گی تاکہ عید کی تقریبات پر ہونے والے اخراجات کو سیلاب زدگان کی امداد کے کاموں پر خرچ کیا جا سکے انہوں نے آئی جی سندھ سلطان صلاح الدین خٹک کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا عید کے موقع پر شہدائے پولیس کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے تمام ضرو ری انتظامات کے ساتھ ساتھ ان کے بچو ں اور اہل خانہ کے لئے عیدی اور تحاف لے کر جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.